دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر میں بھارتی فوج سے گھنٹوں طویل معرکے میں دو فریڈم فائٹرز شہید، بھارتی فوج نے مکان بم سے اڑا دیا
No image سرینگر۔: کولگام اور پلوامہ کے بعد سرینگر کے رام باغ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں سال رواں سے سرگرم غیر ملکی لشکر کمانڈر سمیت د ومجاہد شہید ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔مقبوضہ کشمیر میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام باغ جھڑپ میں دو مجاہد شہید ہوئے جن میں ایک پاکستانی کمانڈر بھی شامل ہے ۔ سیف اللہ نامی پاکستانی جنگجو کمانڈر حالیہ نوگام اور کنڈزال پانپور کے علاوہ دیگر کئی حملوں میںملوث تھا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی رام باغ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تنائو کی صورتحال دیکھنے کو ملی جبکہ کسی بھی ممکنہ گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے علاقے میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی تھی ۔ سرینگر کے رام باغ برزلہ علاقے میں دو مجاہدوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشتر کہ طور پر سوموار کی صبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائی شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں سوموار کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ایک رہائشی مکان میںمحصور مجاہدین نے فوج کا گھیرا توڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیو ں کے بعد خاموشی چھا گئی جس کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔فوج نے مجاہدین کو بار بار خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی تاہم انہوں نے ٹھکرادی اور شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دوبارہ مجاہدین اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ گولیوں کی گرن گرج سے رام باغ اور اس کے ملحقہ علاقے لرز اٹھے جبکہ جھڑپ کے مقام پر بارودی دھماکوں سے علاقے دہل اٹھا ۔ علاقے میں طرفین کے مابین کئی گھنٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور جو نہی علاقے میں گولیو ں کا تبادلہ تھم گیا توجھڑپ کے مقام سے دو مجاہدوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ جھڑپ میں شہید مجاہدوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی جبکہ دوسرا پاکستانی تھا ۔ جبکہ جھڑپ کے دوران کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہشہید مجاہدین میں لشکر کمانڈر سیف اللہ بھی شامل تھا۔ سیف اللہ نامی پاکستانی جنگجو کمانڈر حالیہ نوگام حملے میں ملوث تھا۔ اور سال رواں میںہی وہ مقبوضہ کشمیر میں آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے شمالی کشمیر میں سرگرم تھا جس کے بعد انہوں نے جنوبی کشمیر کا رخ کر دیا تھا اور نوگام کے علاوہ کنڈزال اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز پر حملوں میںملو ث تھا ۔ ادھر جھڑپ کے اختتام کے ساتھ ہی رام باغ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ کسی بھی امکانی گڑھ بڑھ سے نمٹنے کیلئے علاقے میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات رہی ۔
واپس کریں