دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بارے ایک رپورٹ
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے رواں سال یکم جنوری سے 30 ستمبر تک 211 کشمیریوں کوشہید کیا جن میں سے 11 کو حراست کے دوران قتل کیاگیا۔ اس عرصے کے دوران 600 سے زائد نوجوانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 134 مہلک پیلٹ گنز کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس دوران دو ہزار 635 کشمیریوںکو گرفتار کیا اور 910 مکانوں اورعمارتوںکو تباہ کر کے کشمیریوں کو معاشی طورپر مزید بدحال کردیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک کارروائی کے دوران نہ صرف دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا بلکہ متعدد مکانات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ۔ فوجیوںنے آتشگیر مادے سے کئی مکانوںاور عمارتوں کو جلا کر خاکستر کردیا ، جس سے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے متعدد مکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نوجوان کی شہادت پر کئے جانے والے مظاہروں کے شرکاپر بھارتی فورسز کی طرف سے گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے جموں و کشمیر سوشل یوتھ فورم کے چیف کوآرڈینیٹر توصیف احمد اور سرینگر کے صدر محمد فیصل سمیت بیسویں افرادزخمی ہو گئے۔
واپس کریں