دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ،مزید 67 افراد میں کرونا میں مبتلا،2 جاں بحق
No image مظفر آباد۔آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ2افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں ،17افراد صحت یاب ہوئے اور508 افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میںسے53کا تعلق مظفرآباد،10کا تعلق میرپوراور4کا پونچھ سے ہے جبکہ میرپوراور بھمبرمیں ایک ایک شخص کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی۔
آزادکشمیر میں اب تک53,538افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3,198افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2,573افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ545 مریض زیر علاج ہیں اور 80مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،18کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 7کاتعلق میرپور،8کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔
محکمہ صحت عامہ کی جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2573افرادمیں سے مظفرآباد سے814،جہلم ویلی55،نیلم 49،پونچھ سے398،باغ سے163،حویلی23، سدھنوتی69،میرپور479،بھمبرسے267جبکہ کوٹلی سے256مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے545 مریضوں میں سے508مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ37مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 18، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں10،نیوسٹی ہسپتال میرپورمیں 4اور ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق49150 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
واپس کریں