دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کا متعدد علاقوں کا محاصرہ ،گھرگھر تلاشی، متعدد نوجوان گرفتار
No image سرینگر۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے وسطی ،شمالی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کیا ہے اور اس دوران متعدد نوجوانوں کو مختلف الزامات میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے وسطی کشمیر اور شمال وجنوب میں منگلوار کو مجاہدین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس دوران بڈگام میں مجاہدین کے 4 معاونین کو گرفتار کیا گیا جبکہ بانڈی پورہ میں 3نو عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ٹیٹوال کپوارہ میں فورسز نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران5پستول اور10میگزین برآمد کئے گئے ۔پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے منگلوار کو جنوبی کشمیر کے 3اضلاع کولگام ،شوپیان اور پلوامہ کے نصف درجن سے زیادہ دیہات کو بیک وقت محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی مہم چلائی ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر چگل پورہ کولگام ،پہو پلوامہ ،پتلی باغ پانپور ،پنجورہ شوپیان اور نئی سران امام صاحب شوپیان کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے جنگجو مخالف اسکارڈ (سی او جی ) ،فوج کی34آر آر ،50آر آر ،44آر آر اور سی آر پی ایف کی مختلف کمپنیوں نے یہ تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ۔ذرائع نے بتایا کہ دن بھر جاری رہنے والے تلاشی کارروائیوں کے دوران کہیں پر بھی مجاہدین اور فورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا جبکہ اس دوران کوئی قابل اعتراض چیز بھی برآمد نہیں کی گئی ۔اس دوران پولیس نے منگل کو دعوی کیا کہ انہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں 4 افراد کو گرفتارکرکے ن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔معلوم ہوا ہے کہ چاروں کی گرفتاری چاڈورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار جنگجووں کے معانین ہیں اور انکی تحویل سے برآمدہتھیاروں میں2چینی ساخت کے گرینیڈ،ایک پستول میگزین،8پستول کی گولیاں، اے کے47بندوق کی30گولیاں اور لشکر طیبہ کا ایک جھنڈا شامل ہیں۔چاروں کیخلاف ایف آئی آر180/2020زیر دفاعت181920اور23یو اے اے کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں تین نوعمر لڑکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہامصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی52 آر آر کے ساتھ بانڈی پورہ کے سمبل علاقے سے تعلق رکھنے والے 3نوعمر لڑکوں کو گرفتار کیا ۔
دریں اثنا شمالی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔بر آمد شدہ ہتھیاروں میں پانچ پستول،10میگزین اور138گولیاں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ٹیٹوال کے گنڈی شارٹ گائوں میں کوئی مشکوک بیگ موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ پارٹی جائے مقام پر پہنچی اور کالے رنگ کے بیگ کی تلاشی لی جس میں سے5پستول،10میگزین،138گولیوں کے راونڈ اور بسکٹ بر آمد ہوئے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر78کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

واپس کریں