دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزا کشمیر میں پاکستان سے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلی سطحی اجلاس
No image مظفرآباد۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے دوردراز علاقوں خصوصا برفباری والے علاقوں میں آٹے کا ذخیرہ مکمل کر لیا جائے تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب خان،وزیرخوراک سید شوکت علی شاہ،پرنسپل سکرٹری،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری مالیات و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ اس وقت آزادکشمیر میں پاکستان بھر میں سب سے سستا اور میعاری آٹا فراہم کیا جارہا ہے جس پر حکومت روزانہ ایک کڑوڑ 35لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جو سالانہ تین ارب روپے سے زائد بنتے ہیں ابھی تک ایک ارب چھتیس کروڑ روپے جولائی سے لیکر اب تک خرچ ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر کے دوردراز بالخصوص برفانی علاقوں میں آٹے کا ذخیرہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھاے جارہے ہیں،گزشتہ تین ماہ میں آزادکشمیر بھر میں سرکاری آٹے کی قیمت کم اور معیاری ہونے کے باعث طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔اس سبسڈی کو جاری رکھنے کے لیے تین ارب روپے مزید چاہیں۔سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ پاکستان میں پرائیویٹ ملز کا آٹا چوبیس سو روپے فی من مارکیٹ میں مل رہا ہے جبکہ ایک من پر آٹھ سو روپے سستا آٹا حکومت آزادکشمیر فراہم کررہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دوردراز علاقوں بالخصوص جہاں برفبار ی کا سیزن شروع ہونے والا ہے آٹے کا ذخیرہ مکمل کیا جائے۔
واپس کریں