دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ،شوپیاں میں دو مجاہد شہید، بڈگام سے دو مسلمان فوجی اسلحہ سمیت فرار، بھارتی فوجی گاڑی نے تین افراد کو کچل دیا
No image سرینگر۔مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج سے ایک جھڑپ میں دوکشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گئے، ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کے دو کمیپوں سے دو مسلمان فوجی اسلحہ سمیت فرار ہو گئے ، سرینگر اورگاندربل علاقے میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک سکوٹر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق شوپیاں کے چکورہ گائوں میں مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں فوج نے 2عدم شناخت مجاہدین کو شہیدکرنے کا دعوی کیا۔ بھارتی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چکورہ گائوں کو محاصرے میں لے کر جونہی آپریشن شروع کیا اس دورا ن علاقے میں موجود مجاہدین نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کیجس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مختصر گولیوں کے تبادلہ میں دو مجاہد گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
بڈگام میں دوالگ الگ واقعات میں2سیکورٹی اہلکار کیمپوں سے نکل کر 3بندوق اورگولیوں سمیت فرارہوگئے ۔ایس اوجی کیمپ چاڈورہ اورایس ایس بی کیمپ نوگام سے ہتھیار لیکر فرار ہوئے ایس پی او اورفورسزاہلکار وں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی گئی ہے اوراس سلسلے میں پولیس ،فورسزاورفوج کوبھی الرٹ کردیاگیا ہے ۔معلوم ہواکہ بدھ کی صبح ناگام چاڈورہ بڈگام میں قائم ساشستر سیمابل یعنی ایس ایس بی کی 14ویں بٹالین کے کیمپ میں اسوقت کھلبلی مچ گئی جب یہاں تعینات ایک اہلکارکوسروس رائفل سمیت لاپتہ پایاگیا۔ بتایاجاتاہے کہ ایس ایس بی کی14ویں بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل عالم دین ساکن رہان کوترانکا راجوری منگل کے روزکسی کو بتائے بغیر اپنے یونٹ واقع ناگام چاڈورہ سے نکل کر لاپتہ ہوا ،اور وہ اپنے ساتھ ایک انساس سروس رائفل اورگولیوں کے20راونڈ بھی لے گیا ۔ایس ایس بی یونٹ کے کمانڈنٹ نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ چاڈورہ میں کیس درج کرایا ہے۔پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس بی اہلکارکے ہتھیار لیکر لاپتہ یافرارہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اس دوران منگل کی صبح پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ(ایس اوجی ) کے کیمپ واقع چاڈورہ میں اسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی جب یہاں تعینات ایک ایس پی او کو2بندوقوں سمیت لاپتہ پایاگیا۔معلوم ہواکہ ایس پی او الطاف حسین بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ قاضی پورہ چاڈورہ ضلع بڈگام ایس اوجی کیمپ چاڈورہ میں تعینات تھا۔مذکورہ ایس پی او کوکیمپ سے لاپتہ یاغائب پایاگیا،اوراس دوران معلوم ہواکہ وہ اپنے ساتھ2،اے کے47رائفلیں بھی لے گیاہے ۔بتایاجاتاہے کہ لاپتہ ایس پی او الطاف حسین گزشتہ5برسوں سے جموں وکشمیرپولیس میںبطورایس پی اوکے تعینات تھا۔پولیس ذرائع نے ایس پی اوکے ہتھیار لیکر لاپتہ یافرارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ چاڈورہ میں مذکورہ ایس پی اوکی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی ہے ،اورپولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ایس اوجی کیمپ چاڈورہ اورایس ایس بی کیمپ نوگام سے ہتھیار لیکر فرار ہوئے ایس پی او اورفورسزاہلکار وں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی گئی ہے اوراس سلسلے میں پولیس ،فورسزاورفوج کوبھی الرٹ کردیاگیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں ایسے کئی واقعات رونماہوئے ہیں ،جب ایس پی اووزیاپولیس اہلکار،فورسزاہلکار بندوق لیکر کیمپوں اوردوسرے مقامات سے فرار ہونے کے بعدجنگجووں کی صفوں میں شامل ہوئے ۔تاہم چاڈورہ اورناگام میں قائم ایس اوجی اورایس ایس بی کے کیمپوں سے ہتھیار لیکر لاپتہ ہوئے اہلکاروں کے بارے میں پولیس یافورسزحکام نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی ہے ۔
بٹوارہ سرینگر میں فوجی گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔ واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے شاہراہ پر بیٹھے لوگوں کو منتشر کرنے کی خاطر ہلکا لاٹھی چارج کیا جس کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ بٹوارہ سرینگر میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب فوجی گاڑی نے ایک سکوٹی زیر نمبر JK01AD-0992کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق شہری کو فوجی گاڑی نے بری طرح سے کچل ڈالا تھا اور اس کے جسم کے اعضابکھرے پڑے ہوئے تھے۔ شاہراہ پر مہلوک شخص کی لاش کافی دیر تک پڑی رہی جس دوران لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوثین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنے کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی اس دوران پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور وہ مظاہرین کو سمجھاتے رہے لاٹھی چارج کیا اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ لاٹھی چارج کے بعد شاہراہ پر دوبارہ گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں بدھ کی سہ پہر کو ایک 70 سالہ شخص فوج کی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا،اس دلخراش حادثے کے خلاف مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوج کے خلاف مظاہرے کیے۔ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں بدھ کی سہ پہر کو ایک 70 سالہ شخص فوج کی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا،اس دلخراش حادثے کے خلاف مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوج کے خلاف مظاہرے کیے۔

واپس کریں