دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈیا نے بحر ہند میں ایٹمی ہتھیار نصب ، مسئلہ کشمیر کے حل اور ایٹمی ہتھیاروں کے توازن بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب
No image نیو یارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور جنگی جنون سے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اینٹی بیلسٹک میزائل نصب کرکے بحر ہند میں ایٹمی ہتھیار نصب کئے ہیں اور وہ ہر قسم کے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت اور انہیں جدید بنانے کے حوالے سے مسلسل کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے امن اورتزویراتی استحکام کا خواہاں ہے اور برداشت ذمہ داری اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچتے ہوئے ان اصولوں پر تسلسل کے ساتھ کار بند ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل ، میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے جوابی اقدامات پر رضا مندی اور روایتی قوتوں کے درمیان توازن قائم کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔
واپس کریں