دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپیکر شاہ غلام قادر کی سرگن آتشزدگی سے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم،گریس کے وفد سے ملاقات
No image نیلم۔سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ قدرتی اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کے ساتھ پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت آازد کشمیر میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کے معاوضہ جات کو بڑھانے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔ ہم نے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کے معاوضہ جات کو بڑھایا ہے۔ متأثرین سرگن آتشزدگی کی بحالی اور آبادکاری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ آتشزدگی کے فورا بعد تمام انتظامی اداروں نے ایمرجنسی ریلیف کیلئے مثالی کام کیا ۔ متأثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سرگن آتشزدگی متأثرین کی بحالی کیلئے ضروری سامان جس میں ادویات،خوراک،اور رہنے کی دیگر ضروریات فراہم کر دی ہیں۔سپیکر اسمبلی نے سرگن آتشزدگی متأثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے اور حکومت کی طرف سے ان کی آباد کاری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے سرگن آتشزدگی متأثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہا کہ حکومت کی طرف سے دئے جانے والے معاوضہ جات نقصانات کا ازالہ نہیں کر سکتے تاہم متأثرین کی دلجوئی کیلئے ادا کر رہے ہیں۔ سپیکر اسمبلی نے متأثرین سرگن کے ساتھ اظہار ہمدردی کے دوران اللہ رب العزت سے نیلم ویلی کے عوام کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی ہمراہ سپیکر خواجہ بشیر احمد،ایڈمینسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان،لیگی رہنما مظفر بٹ،سٹیٹ آفیسر خواجہ لعل دین،ڈی۔ایف ٔاو سردار اکرم، صدر مسلم لیگ ن شاردہ سردار منیر،زکوة چیئرمین سید محمود حسین شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ اشرف و دیگر موجود تھے۔
علاوہ ازیں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے یونین کونسل گریس کے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں عوام کے مسائل سنے اور انہین حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مختلف اوقات مین وفات پانے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

واپس کریں