دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے ورنہ حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان
No image مظفر آباد۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر میںحفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔بازاروں اور رش والی جگہوں پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اورماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پی پر عملدرآمد کے حوالہ سے چیکنگ کی جائے ۔ عوام الناس اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ایس او پی پر عمل کریں ۔ وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ کرونا وائرس خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ مظفرآبادمیں زیادہ تعداد میں کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے ۔ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ حفاظتی ایس او پی پر عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کرونا سے بچا اور اس کے پھیلا کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے پہلے صورتحال تسلی بخش رہی اوربروقت لاک ڈائون حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان بھر میں سے سب سے کم کیسز آزادہ خطہ میں سامنے آئے لیکن مظفرآباد اور پونچھ میں اب بھی زیادہ تعداد میں کیسز سامنے آرہے ۔شہریوں کو احتیاط برتنی ہوگی ورنہ دوبارہ حکومت کو سخت اقدامات اٹھانا پڑیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شہریوں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ انتظامیہ کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر بہر صورت عملدرآمد یقینی بنائے۔
واپس کریں