چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو جاوید غنی اور چیئرمین آزاد کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو فرحت علی میر کی ملاقات
No image اسلام آباد۔ آزاد کشمیر کے چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریوینیو فرحت علی میر اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو جاوید غنی کی آج اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں میر پور میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے علاوہ 'فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور آزاد کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو کے مابین سروس لیول معاہدے پر دستخط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتہائی مثبت نوٹ پر حتمی شکل دی گئی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو جاوید غنی نے آزاد جموں وکشمیر کے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آسانی کے لئے انضمام کے طریقہ کار اور تعاون میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔
واپس کریں