عمران خان حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹنے والی ہے، سائیں صدیق خاکی کی پیشن گوئی
No image مظفر آباد ۔ آزاد کشمیر کی معروف روحانی شخصیت و علم الاعداد کے ماہر سائیں محمد صدیق خاکی نے پیشن گوئی کی ہے کہ اللہ رب العزت کے خصوصی کرم کی بدولت پاکستان میں عمران خان کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹنے والی ہے اللہ رب نے خصوصی کرم کرتے ہوے نبی رحمت کے صدقے اولیا اللہ اور میاں نواز شریف کی والدہ اور مرحوم کلثوم بی بی کی دعائیں سن لیں اب پاکستان کی چوکیداری شریف خاندان کی ذمہ داری لگی ہے میں غربت اور پریشان حال عوام کو میں پیشگی مبارکباد دیتا ہوں محمد نوازشریف کے لیے کی جانے والی دعائیں رنگ لارہی ہیں اور اب اللہ رب العزت نے خصوصی کرم کیا پاکستان کی سرزمین کو سنوارنا اب شریف خاندان نے یے میں اس دنیا کا سب سے چھوٹا آدمی ہوں میں عوام کو اس فسطائیت سے نجات پر مبارکباد دیتا ہوں 22 ستمبر سے ملک ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے آنیوالا دور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم سنگ میل ہوگا مشکل وقت ختم ہورہا ہے محمد نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے یادرہے کہ سائیں محمد صدیق خاکی جن کی علم الاعداد کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تارکین وطن میں شہرت ہے نے جنرل پرویز مشرف کو اس وقت بتا دیا تھا کہ نوازشریف کو اللہ بحفاظت نکالے گا اس کے علاوہ ملکی سیاست کے حوالے سے ان کی کی گئیں تمام پیشن گوئیاں اللہ رب العزت نے پوری کیں۔
واپس کریں