دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گوجرانوالہ میں عوام کی بھر پور شرکت اور نواز شریف کے دلیرانہ خطاب سے عمران خان حکومت ہلتی اور سرکتی معلوم ہورہی ہے
No image اسلام آباد۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد '' پاکستان ڈیموکریٹک الائنس''(پی ڈی ایم) کے گوجرانوالہ جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت اور نواز شریف کے دلیرانہ خطاب سے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہلتی اور سرکتی محسوس ہونے لگی ہے۔ ' پی ڈی ایم ' کے پہلے جلسے کے لئے عوام کی بھرپور حمایت کے اظہار سے واضح ہورہا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں عوام کے سڑکوں پر نکلنے اور جلسے میں شرکت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنا وزیر اعظم عمران خان حکومت کے بس سے باہر کا معاملہ ہے اور عوام کی واضح اکثریت کے سامنے حکومت کمزور اور نڈھال صورتحال سے دوچار ہو چکی ہے۔' پی ڈی ایم' کے پہلے جلسے سے ہی حکومت کی کمزوریاں اور ناتوانی کھل کر سامنے آ چکی ہے اور اگلے جلسوں سے حکومت بد سے بدتر صورتحال سے دوچار ہو گی۔'پی ڈی ایم' کی حکومت کے خلاف جلسوں کی اس احتجاجی مہم سے ملک کے مجبور اور عاجز عوام کو امید کی روشنی نظر آ رہی ہے۔
واپس کریں