دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سعودی تیل کی کہانی: خام تیل پر انحصار سے معیشت کے پھیلاؤ تک
No image سب سے پہلے دو سوال۔ دنیا میں پہلی بار تیل کے لیے کہاں ڈرل کیا گیا تھا؟ اور دوسرا یہ کہ عالمی تخمینوں کے مطابق کس ملک کے پاس خام تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں؟
اگر آپ نے ان میں سے کسی بھی سوال کا جواب سعودی عرب دیا تو آپ غلط ہیں۔
سب سے پہلے تیل چوتھی صدی میں چین میں ڈرل کیا گیا تھا۔ اس ڈرلنگ کے لیے کوئی مشینیں موجود نہیں تھی اس لیے ایسا لمبے لمبے بانسوں کی مدد سے سے کیا گیا اور کالے رنگ کا چپکنے والا مادہ نکالا گیا جو بعد میں ایندھن کے طور پر استعمال ہوا۔
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے مطابق اس کے ممبران ممالک میں 2018 کے اختتام تک کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ خام تیل کے ذخائر لاطینی امریکہ کے ملک وینیزویلا کے پاس ہیں جبکہ دوسرا اور تیسرا نمبر بالترتیب سعودی عرب اور ایران کا ہے۔
وینیزویلا کے پاس 302.81 بلین بیرل تیل کے ذخائر ہیں جبکہ سعودی عرب کے پاس یہ ذخائر 267.03 بلین بیرل ہیں۔ ایران 155.60 بلین بیرل کے ساتھ تیسرے اور عراق 145.02 بلین بیرل کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
واپس کریں