دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لداخ سرحدی تنازع: چین کا پہلی بار انڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
No image چین نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ سال جون میں انڈین فوجیوں کے ساتھ گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ میں ان کی چار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

چینی سرکاری میڈیا نے جمعے کو خبر دی کہ چار فوجی ’چینی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی غیر ملکی فوج‘ سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

یہ لڑائی گذشہ سال جون میں ہوئی تھی جس میں انڈیا کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم اس وقت چین نے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی تھیں۔

لداخ خطے میں گلوان وادی پر یہ 45 برسوں میں پہلا موقع تھا جب دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان آپس میں جھڑپ ہوئی ہو۔ اس جھڑپ میں آہنی کیلوں والے ڈنڈے، پتھر اور ہاتھ سے لڑائی ہوئی تھی۔
واپس کریں