سکردو ، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں فوج کے چار جوان بھی شامل
No image راولپنڈی۔ آج راولپنڈی سے سکردو جانے والی مسافر بس کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں فوج کے 4 جوان بھی شامل ہیں۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ اس حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔
واپس کریں