دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد میں مفت رہائش اور لنگر کی فراہمی کے لئے اپر اڈہ میں ' پناہ گاہ' کا قیام، وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے افتتاح کیا
No image مظفر آباد ۔یکم اپریل2022۔وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مظفر آباد میں اپر اڈہ کے مقام پہ بیت المال کے تعاون سے بے سہارا اور نادار لوگوں کیلیے مفت رہائش اور لنگر کی فراہمی کے لئے ' پناہ گاہ' کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پناہ گاہ کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود نادار افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔اس موقع پہ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، مشیر صنعت و تجارت چوہدری مقبول گجر، چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ایم ڈی پاکستان بیت المال ظہیر عباس، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور محسن علی اعوان، سابق ممبر پنجاب اسمبلی خالد گجر ودیگر موجود تھے۔
افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غریب اور بے سہارا افراد کیلئے پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لا کر اسلامی فلاحی ریاست کا عملی تصور پیش کیا ہے۔ وزیراعظم اعظم پاکستان عمران خان غریب اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کا ویژن لیکر نکلے تھے،پناہ گاہیں، احساس پروگرام، صحت کارڈ ودیگر منصوبے اس کا عکاس ہیں۔ غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، عمران خان کی اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے پناہ گاہوں اور احساس کی صورت میں انقلابی پروگرام شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرانے والا نہیں ایمان اور تقوی والا ہے مقابلہ کرے گا،اپوزیشن کا اتحاد وقتی ہے، کامیاب ہوتا نظر نہیں آتا، اگر عمران خان کیلئے مشکل پیدا کی گئی ہے ان کیلئے بھی کوئی آسانی نہیں ہوگی، عمران خان باجرت اور دلیر آدمی ہے، دلیر کے ساتھ اللہ کی مدد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں مزید پناہ گاہوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پاکستان بیت المال کے ریجنل دفتر کے قیام کیلئے جلد زمین مہیا کی جائے۔
واپس کریں