دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے خلاف آزادی کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے الزام میں34سرکاری افسران، ملازمین کونکال دیا گیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی حکام نے آزادی کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے الزام میں 34سرکاری افسران اور ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں30مارچ کو 5سرکاری ملازمین کو سرکاری نوکری سے برخاست کیا ہے۔ہندوستان سے آزادی کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے الزامات میں مختلف سرکاری محکموں کے کم از کم 34افراد کو سرکاری ملازمت سے نکالا گیا ہے اور ان میں پانچ اعلی افسران بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمت سے نکالے جانے والے سرکاری افسران میں سینئر ٹائون پلانر حمید احمد وانی اور فرزانہ نقشبندی،یاری پور نگر پالیکا کے ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز احمد ڈار، فریسل نگر پالیکا کے ایگزیکٹیو آفیسر غلام محمد لون اور ایگزیکیٹو آفیسر محمد اشرف شامل ہیں۔
واپس کریں