دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے طالبان کا فیصلہ افسوسناک ہے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
No image واشنگٹن ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے طالبان کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے طالبان انتظامیہ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر سخت افسوس ہے کہ افغانستان میں لڑکیاں بدستور تعلیم سے محروم ہیں، خواتین کے ساتھ اس طرح کا غیر منصفانہ سلوک ملکوں کو نابود کردیتاہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت کرکے بچوں کو بھوک اور سماج کو غربت سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی معیشت نابود ہوچکی ہے اور لوگ اپنے بچے اور اعضائے بدن فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس ملک میں خواتین اور لڑکیوں کو ملازمت اور تعلیم کے شعبوں میں پابندیوں کا سامنا ہے۔ کئی ماہ کی بندش کے بعد اگرچہ افغانستان کے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں تاہم طالبان کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول تا اطلاع ثانوی بند رہیں گے۔ افغانستان کی وزارت تعلیم کے اس فیصلے پر ملکی اور عالمی سطح پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں