دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
3اپریل کوقومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی کی تفصیل جاری، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ ہو گی
No image اسلام آباد۔2اپریل2022( کشیر رپورٹ) قومی اسمبلی کے کل 3اپریل کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پہ ووٹنگ ہو گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے کل ( اتوار) کے اجلاس کے حوالے سے ' آڈر آف دی ڈے ' جاری کر دیا ہے۔اس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس3اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا۔تلاوت، حدیث ، نعت اور قومی ترانے کے بعد سوالات کی الگ فہرست جاری ہو گی۔اس کے بعد فہیم خان کی طرف سے توجہ دلائو نوٹس کے حوالے سے وزیر دفاع کنٹونمنٹ بورڈز کے کونسلرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی بارے بات کریں گے۔اس کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی۔
واپس کریں