دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
No image واشنگٹن۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب میںصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔
۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین سے پہلے مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ فلسطینیوں، ایران اور ترکی نے دو خلیجی ملکوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واپس کریں