دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم اور صدر کی طرف سے ماورائے آئین اقدام پرچیف جسٹس نے سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان آئین کے مطابق اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو ارسال نہیں کر سکتے ۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
واپس کریں