دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب محمد سرور کو برطرف کر کے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر متعین کر دیا
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) صدر عارف علوی نے پنجاب کے گورنر کو برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا گورنر تعینات کیا ہے۔ ' [ریذیڈنٹ آف پاکستان' کے ٹوئٹر اکائونٹ کی پوسٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت محمد سرور کی گورنر پنجاب سے برطرفی کی منظوری دے دی،صدر مملکت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
دوسری طرف چیف جسٹس ہائوس میں جج صاحبان کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور کچھ دیر بعد سپریم کورٹ کی کاروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے ماروائے آئین اقدام کا نوٹس لیا ہے۔
واپس کریں