دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں ، نواز شریف
No image لندن( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںمحمد نواز شریف نے وزیر اعظم اور صدر کے ماورائے آئین اقدامات سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاں تلے رونداہے۔
نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماورائے آئین اقدامات سے بحران پیدا ہونے کی صورتحال میں ملکی بحران کو ختم کرنے یا صورتحال کی مزید خرابی کا دارومدار سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پہ ہو سکتا ہے۔
واپس کریں