دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوئی بھی ریاستی عہدیدار غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا، سیاسی جماعتیں پرامن رہیں ، سماعت کل تک ملتوی ،سپریم کورٹ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) سپریم کورٹ نے مختصر حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ریاستی عہدیدار غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا، تمام سیاسی جماعتیں پرامن رہیں،سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے، مشرف کے غیر آئینی اقدام کا حوالہ دیا گیا، کوئی بھی عہدیدار غیر آئینی اقدام سے باز رہے،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کیا گیا ہے،از خود نوٹس میں تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنانے کا حکم، سماعت جلد کی جائے گی۔کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ قائم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئینی بحران پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سپریم کورٹ بار کی طرف سے منصور اعوان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، سپریم کورٹ بار نے درخواست آرٹیکل 184 تھری کے تحت داخل کی۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں صدر، وفاق، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم جاری کرے، حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے دوران غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے۔
واپس کریں