دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لندن میں نواز شریف کے دفتر کے باہر حملہ آور ' پی ٹی آئی' کے افراد اور لیگی کارکنوں میں جھڑپ، تین افراد زخمی، چار افراد گرفتار
No image لندن( کشیر رپورٹ) لندن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دفتر پر ' پی ٹی آئی' کے پندرہ سے بیس افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی، مسلم لیگی کارکنوں نے حملہ آور افراد کی مزاحمت کی ،اس موقع پر دونوں طرف سے ہاتھا پائی سے چند افراد زخمی ہوئے، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور افراد نے چہروں پہ ماسک پہن رکھے تھے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔برطانوی پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 2 لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔گزشتہ روز بھی ' پی ٹی آئی ' کے ایک شخص نے نواز شریف کے گارڈ کو موبائل فون مارتے ہوئے زخمی کر دیا تھا۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے نواز شریف کے دفتر پر حملے پر اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف کے دفترپرپی ٹی آئی کے مسلح افراد کا حملہ تشویشناک اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے،عمران خان اپنے کارکنوں کو اکسا کر ایک خطرناک کھیل رہا ہے اورپاکستان کو بدامنی اورخانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آرگنائیزر شاہ غلام قادرنے ایک بیان میں کہا لندن مین نواز شریف صاحب کے دفتر پر ایک بار پھر حملہ پی ٹی آئی والوں نے کیا عمران خان نے یوتھیوں کی ایک ایسی نسل تیار کی ہے کہ وہ تہزیب سے عاری ہین نہ ان کو ملک کی پروا نہ وقار کا خیال ہے۔
واپس کریں