دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پریس فائونڈیشن کے وائس چیئر مین کا انتخاب 7اپریل کو ہو گا، الیکشن شیڈول جاری
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ ) آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن کے وائس چیئر مین کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق7اپریل کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور اسی دن الیکشن منعقد کرائے جائیں گے۔ اس سے پہلے پریس فائونڈیشن کے نو منتخب ارکان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیئر مین فائونڈیشن ممبران سے حلف لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات/چیف الیکشن کمشنر پر یس فانڈیشن محترمہ مدحت شہزاد نے وائس چیئرمین پریس فانڈیشن کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔مطابق شیڈول کاغذات نامزدگی07اپریل 2022بروز جمعرات 02بجے دن وصول کیے جائینگے۔جانچ پڑتال /اعتراضات واپس کا غذات 2:30بجے دن ہونگے۔ پولنگ اسی دن 3:00بجے دن نظامت اعلی تعلقا ت عامہ میں ہوگی۔جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ انجام دیں گے۔
واپس کریں