دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ،ایک زخمی، عمر عبداللہ کا مذمتی بیان
No image سری نگر۔4 اپریل(کشیر رپورٹ)سرینگر میں پیر کو ہندوستانی فوج پر کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر کے علاقے مائسمہ میں کشمیری مسلح مزاحمت کاروں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔کشمیری فریڈم فائٹرز نے ڈار بلڈنگ مائسمہ کے قریب دو فوجیوں پر فائرنگ کی۔ زخمی فوجیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے لیے مذمت کے الفاظ شامل کرتا ہوں اور ڈیوٹی کے دوران مارے گئے سی آر پی ایف جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ زخمی جوان کے لیے دعا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں۔سری نگر میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی بلاامتیاز مذمت کرتے ہیں، جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی جان چلی گئی۔ ہماری تعزیت ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہے۔
واپس کریں