دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فورا ہوجانا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان
No image اسلام آباد ۔5اپریل2022۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضا ہے کہ سکیورٹی ادارے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں۔ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ ملک کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فورا ہوجانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ سفیرکی کیبل اور سکیورٹی معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کوبلا کربریفنگ لے،حقیقت کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے۔
واپس کریں