دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
13 یورپی ممالک میں امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت میں اضافہ، امریکی سروے
No image واشنگٹن۔ یورپ کے 13ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔واشنگٹن میں واقع معروف عالمی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے کرائے گئے اس سروے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے طریقہ کار کی وجہ سے امریکا کا بین الاقوامی اعتبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ماضی کے مقابلے میں امریکا کے موجودہ عالمی اعتبار میں گراوٹ کی ایک وجہ، کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کا اس کا طریقہ کار ہے۔ دنیا بھر کے 13ممالک میں اوسطا صرف 15 فیصد لوگوں نے اس وبا سے نمٹنے کے امریکی طریقہ کار کو مثبت قرار دیا۔ جبکہ ایک بہت بڑی اکثریت کا خیال تھا کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)، یورپی یونین اور چین نے عوامی صحت کے اس بحران کو امریکا کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے حل کیا ہے۔
جرمنی میں لوگوں کی اکثریت نے امریکا کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔۔امریکا کے حوالے سے فرانس اور برطانیہ کے لوگوں کی رائے جرمنی کے مقابلے نسبتا تھوڑی زیادہ بہتر ہے۔ جو کہ بالترتیب 31 فیصد اور 41 فیصد ہے۔ تاہم پیوریسرچ سینٹرنے برطانیہ میں جب سے سروے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کے بعد سے امریکا کے حق میں اس کے تاریخی حلیف کے شہریوں کی رائے اب تک کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق منفی رائے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ اپنے پیش رو باراک اوبامہ کے مقابلے صدر ٹرمپ کے متعلق بالخصوص مغربی یورپ میں منفی رائے پہلے سے کہیں زیادہ پائی جاتی ہے۔
واپس کریں