دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان بچ گیا،سپریم کورٹ نے سپیکر رولنگ،اسمبلی تحلیل کو غیر آئینی قرار دے دیا،اسمبلی ہفتے کی صبح دس بجے عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ کی جائے، متفقہ فیصلہ، ملک بھر میں عوام خوشی سے جھوم اٹھے، سپریم کورٹ کو عوامی خراج تحسین
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا، اسمبلی کو تحلیل کرنے کا وزیر اعظم و صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی غیر آئینی قرار دے دیا، قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا فیصلہ دیا اور اپنے مختصر فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ ہفتے کی صبح دس بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پہ ووٹنگ کرائی جائے۔سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے پاکستان بچ گیا اور عوام کو معلوم ہوا کہ امید کی کرن باقی ہے،عوام سپریم کورٹ کے فیصلہ کرنے والے ججز کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان زندہ باد۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے متفقہ فیصلے میں قومی اسمبلی کو بحال کردیا اور ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا ۔سپریم کورٹ نے نگراں حکومت بنانے کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ہفتے کی صبح دس بجے ووٹنگ کروائی جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ وفاقی حکومت کسی کو ووٹنگ سے نہیں روکے گی۔
واپس کریں