دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج نے کنٹرول لائین عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور کو فائرنگ کے کے شہید کر دیا
No image مظفر آباد ۔ مظفر آباد ڈویژن میں شامل ضلع جہلم ویلی کے ایک ذہنی معذور شخص کامران چک کو بھارتی فوجیوں نے کنٹرول لائین پہ فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں کے نواحی علاقہ بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا رہائشی زیارت پر جانے والا ذہنی معذور شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا تھا۔اس کی لاش بھارتی فوج کے قبضے میں ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اوڑی پولیس سٹیشن میں اطلاع دی کہ آزاد کشمیر سے کنٹرول لائین عبور کر کے آنے والا شخص بی ایس ایف کے سپاہیوں کی آواز پر بھاگ کھڑا ہوا جس پر بھارتی فوجیوں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
واپس کریں