دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بارہمولہ میں ادبی مرکز کمراز کی41 ویں سالانہ کشمیری کانفرنس
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی ویں سالانہ کشمیری کانفرنس ڈگری کالج خواجہ باغ بارہمولہ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقوں سے ادیبوں، دانشوروں، سکالروں اور شعرا نے کی شرکت کی ۔کانفرنس کا اشتراک گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے کیا تھا۔ کانفرنس میں وادی کے مختلف علاقو سے تعلق رکھنے والے ادیبوں، دانشوروں اور سرکردہ شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔یہ سالانہ کشمیری کانفرنس ادبی مرکز کمراز کے روحِ رواں، قائد، سابق سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کی یاد میں منعقد کی گئی۔
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ نبی صلعم سے کیا گیا جسکی سعادت مرکز کے نائب صدر دوم جاوید اقبال ماوری کو حاصل ہوئی۔اس دوران ادبی مرکز کمراز سابق سرپرست اور قائد ڈاکٹر عزیز حاجنی، شجاعت بخاری اور دیگر اسلاف کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس کے بعد ادبی مرکز کمراز کا ترانہ پیش کیا گیا۔افتتاحی نشست میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے مرکز کا سالانہ رپورٹ پیش کیا۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت جسٹس ریٹایرڈ بشیر احمد کرمانی نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں پروفیسر شاد رمضان۔ غلام نبی آتش۔پرنسپل ڈگری کالج بارہمولہ پروفیسرعبدالمجید چالکو، اور مرکز کے صدر محمد امین بٹ بھی موجود تھے۔ اس نشست میں مقرریں نے مادری زبان کو درپیش مسائل اور اسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس نشست کی نظامت مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے انجام دئے۔کانفرنس کی پہلی نشست میں سابق سربراہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر محترمہ رخسانہ جبین نے ماجہِ ز و تہ خواتین نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر نسیم شفائی نے کی سربراہ شعبہ اردو ڈگری کالج بارہمولہ پروفیسر مسرت گیلانی، ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی،رفیقہ رفیق اور فریدہ شوق بھی ایوانِ صدارت میں موحود تھیں۔اس نشست کی نظامت کے فرائض گڈمارننگ جے اینڈ کے کی معروف اینکر اقرا آخون صاحبہ نے انجام دئے۔
کانفرنس کی دوسری نشست میں قرار دادیں پیش کی گئیں۔ جو کشمیری زبان کو درپیش مسائل کے تناظر میں ترتیب دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی ادبی اور ثقافتی تنظیموں اور کتابوں کی اشاعت کے لئے کلچرل اکیڈیمی کی جانب سے دئے جانے والے گرانٹ اِن ایڈ کو واگزار کئے جانے پر زور دیا گیا۔اس نشست کی صدارت سرکردہ ادیب دانشور اور قلمکار پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ پروفیسر بشر بشیر،پروفیسرآفاق عزیز،جناب مشتاق احمد مشتاق پرنسپل میر شبیر، جناب فیاض تلگامی ، جناب عبدالاحد حاجبی ،جناب محی الدین ریشی اور معروف شاعر جناب بشیر دادا بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض ادبی مرکز کمراز کے سیکریٹری فاروق شاہین نے انجام دئے۔ کانفرنس کی تیسری نشست میں معروف جواں سال صحافی رفعت عبداللہ، ناظمِ تعلیمات کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین اور معروف نعت خواں درگاہ شریف حضرت بل سرینگر ابوالحسن فاروقی کو خلعتِ حنفی سوپوری اعزازات سے نوازا گیا۔
واپس کریں