دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے وفاقی کابینہ کے ' لیٹر گیٹ ' تحقیقاتی کمیشن کا چیئر مین بننے سے انکار کر دیا
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے وزیر اعظم عمران خان حکومت کی جانب سے لیٹر گیٹ کے لیے بنائیگئے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے لیٹرگیٹ کی90دنوں میں تحقیقات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل(ر)طارق خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیاتھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے جمعہ کو تقریبا سوا چھ بجے اپنے ایک ٹو ئٹ میں کہا کہ ''حکومت پاکستان نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے میرا نام تجویز کیا ہے، میں لیٹر گیٹ تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت چاہتا ہوں''۔
اس سے پہلے میڈیا میں شائع خبروں میں بتایا گیا تھا کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے لیٹر گیٹ تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ قبول نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 8 سے زائد منحرف ارکان سے غیر ملکی سفارتخانہ نے رابطہ کیا ریکارڈ موجود ہے، تحقیقاتی کمیشن منحرف ارکان کے رابطوں کی تحقیقات کرے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کا بیان حقائق کے منافی ہے، تحقیقاتی کمیشن غیر ملکی مراسلے کا جائزہ لے گا، کمیشن مقامی ہینڈلرز اور رجیم تبدیلی کا تعلق دیکھے گا۔
واپس کریں