دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان حکومت کی رخصتی کے بعد آزاد کشمیر میں بھی عبدالقیوم نیازی حکومت کے خاتمے کی کوششیں شروع
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر سے 'پی ٹی آئی' کی حکومت کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی وزیر اعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی کی حکومت بھی عدم اعتماد کے ذریعے ختم ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہوتے ہی آزاد کشمیر میں بھی ' پی ٹی آئی ' حکومت کے خاتمے کے لئے سیاسی رابطے ہوئے اور ان میں کئی متعلقہ امور پر اتفاق بھی ہو گیا، تاہم اس سلسلے میں اگلی کاروائی پاکستان میں عمران خان حکومت کے خاتمے تک کے لئے موخر کر دی گئی تھی۔ اب عمران خان حکومت کی رخصتی کے بعد آزاد کشمیر میں عمران خان کے نامزد کردہ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی حکومت کے خاتمے کے لئے سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر کے رہنمائوں کا ایک اجلاس اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی حکومت کے خاتمے کے لئے معاملے کو آگے بڑہانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
واپس کریں