دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائے گا اور تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16 اپریل 2022 تک کردی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو حلقہ بندی کے کام کے لیے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 11اپریل 2022 سے 26 اپریل 2022 تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی ۔
20 اپریل 2022 سے 24 اپریل 2022 تک حلقہ بندی کمیٹوں کی ٹریننگ کی جائے گی اور 28مئی 2022کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت ہوگی۔مئی 2022 سے 28 جون 2022 تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022 سے 30 جولائی 2022 تک انجام دے گا اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3 اگست 2022کو شائع ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 2017 کی مردم شماری اور آبادی کے اعدادوشمار کی بنیاد پر مشق کی تکمیل کے لیے 4 ماہ کا ٹائم فریم مقرر کیا تھا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان کے علاوہ سیکریٹری اوراسپیشل سیکریٹری سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر فوری طور پر نقشے اور متعلقہ ڈیٹا طلب کرے گا تاکہ حد بندی کا عمل وقت پر مکمل ہو سکے، اور اس حوالے سے سیکریٹری اور اسپیشل سیکریٹری کو 13 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کا مکمل لائحہ عمل پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

واپس کریں