دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف کی لندن سے اگلے ماہ عید کے بعد وطن واپسی متوقع
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف کی عید کے بعد اگلے ماہ لندن سے واپسی متوقع ہے، مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی متوقع واپسی کے بارے میں اتحادی جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔ تمام فیصلے پہلے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ محمد نواز شریف کے '' ووٹ کو عزت دو'' کے بیانیہ نے اپوزیشن اتحاد کو نمایاں قوت عطا کی اور اسی حوالے سے اپوزیشن اتحاد کو عوام میں وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی ہے۔عمران خان حکومت کی عدم اعتماد تحریک کے ذریعے خاتمے اور محمد شہباز شریف کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کی حکومت کے قیام سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ کی حقیقی بالادستی پر مبنی حاکمیت قائم ہو گی۔
واپس کریں