دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شمالی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن،متعدد نوجوان گرفتار، مقبوضہ کشمیر ، چھ ماہ میں138فریڈم فائٹرز شہید،50 بھارتی فوجی ہلاک
No image سرینگر۔بھارتی فوج نے شمالی کشمیر ( کمراز) کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، پلوامہ ، شوپیاں ، راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران کپواڑہ ، گاندربل اور پلوامہ اضلاع میں بھی نصف درجن سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد ارشید احمد خان ، ماجد رسول راتھر اور محمد آصف نجار حزب المجاہدین سے وابستہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تین دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری طرف مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے بھارتی پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے عسکریت پسندی سے متاثر ہے ۔بھارتی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم مارچ 2020سے لے کر 31اگست تک 138 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا اور اس دوران ، جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے 50 اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2019 سے جولائی 2020 تک سرحد پار سے دراندازی کی 176 کوششیں ہوئیں اور 111 کامیاب رہیں۔
واپس کریں