دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہلے مرحلے میں پنجاب کے17اضلاع میں9جون کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے، شیڈول جاری
No image اسلام آباد( مانیٹرنگ رپورٹ) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 17اضلاع میں9جون کو الیکشن ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 9 جون 2022 کو پنجاب کے 17اضلاع میںمیں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جس میں خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ،چنیوٹ،خوشاب ، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم، اٹک اور دیگر شہر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ پنجاب کے 17 اضلاع میں 4 میٹروپولیٹن ، 17 ڈسٹرکٹ کونسلز، نائیبر ہوڈ کونسلز 679 اور ویلج کونسلز 1430 ہیں۔
واپس کریں