دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال،گنڈا پور اور اسد عمر 5ارب کی ڈیل میں شامل،عمران خان کو ایک اور ' اے ٹی ایم' مشین مل گئی ہے،چودھری یاسین ،فیصل راٹھور
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری محمد یاسین نے کہا ہے آزاد کشمیر میں ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے،علی امین گنڈا پور اور اسد عمر پانچ ارب روپے کی ڈیل میں شامل ہیں،عمران خان کو ایک اور اے ٹی ایم مشین مل گئی ہے،آزاد کشمیر کے اندر ریاست کے وزیر اعظم قیوم نیازی کی اپنی ہی جماعت نے چارج شیٹ لگا عدم اعتماد کی تحریک چلائی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اپنے کارکن کو ہی آگے لائی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ مرکز کی طرح آزاد کشمیر آزاد کشمیر میں ایک ہیں،آزاد کشمیر کے اندر ریاست کے وزیر اعظم قیوم نیازی کی اپنی ہی جماعت نے چارج شیٹ لگا عدم اعتماد کی تحریک پیش کی اور اراکین اسمبلی کو نتھیا گلی منتقل کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمل بدنیتی پر مشتمل ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیرکے استعفی کے بعد قیادت کی جانب سے مشاورت کر کے لائحہ عمل طے کریں گے
ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور، سابق صدر آزاد کشمیر حاجی یعقوب کے ہمراہ پیس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سید اعزادار کاظمی اور سردار امجد یوسف بھی موجود تھے چوہدری یاسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر آزاد کشمیر میں ایک ہیں،تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کی کا رہی ہے، پانچ ارب روپے کی ڈیل ہوئی ہے علی امین گنڈا پور اور اسد عمر پانچ ارب روپے کی ڈیل میں شامل ہیں آزا دکشمیر کے جنرل الیکشن میں بھی لین دین سے ٹکٹ تقسیم کیے گئے، وزیراعظم کے استعفی کے بعد الیکشن کے زریعے وزیراعظم کا چناو ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہے ہمارا اتحاد ہیسردار قیوم نیازی پولٹیکل ورکرز ہے, اس کو ہٹا کر نئے اے ٹی ایم کو وزیراعظم آزادکشمیر بنایا جا رہا ہے، آزادکشمیر کے وزیراعظم کی سیٹ کے لئے پانچ ارب سے زائد پیسہ استمال ہونے کی بات چل رہی ہے،سردار قیوم نیازی بھی عمران کی طرح امریکہ کے کئے خطرہ بن گئے ہیں،عمران خان کی دو ای ٹی ایم مشین بند ہو چکی ہیں آزاد کشمیر کے اندر اے ٹی ایم مشین کا دور تھوارا ہے ہمارے ممبران اسمبلی کو نتھیا گلی لے جا کر بند کیا گیا ہے جو کہ قابل مزاہمت ہے ،حکومت مخالف بیانیہ قابل برداشت ہے جبکہ پاکستان کے اداروں بالخصوص پاک فوج کے خلاف پروپگنڈا مہم بند کی جائے۔
چوہدری یاسین نے مزید کہا کہ یک مرتبہ لندن میں مئیر کا انتخاب ہوا تو صادق خان کے مقابلے میں عمران خان اپنے سالے گولڈ سمتھ کی الیکشن مہم دو مہینے چلاتے رہے کونسی حب الوطنی کی بات کرتے ہیں اس موقع پر سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ پاکستان کے اداروں اور افواج پاکستان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنمائوں نے جو کام بیس کیمپ میں کام شروع کر رکھا ہے تاریخ کی بدترین مثال قائم ہونے جا رہی ہے عمران خان کا ملک کیخلاف سازش کا بیانیہ آج آئی ایس پی آر نے بے نقاب کر دیا ہے۔
اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے آزاد کشمیر کے اندر حکمران جماعت کا اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا تاریخ میں مثال کئی نہیں ملتی، عمران خان کو اے ٹی ایم مشین چاہئے تھی کیونکہ اس سے پہلے تمام اے ٹی ایم مشینوں کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر چکے ہیں،بتایا جائے کہ اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کس ملک نے سازش کی، گزشتہ روز عمران خان کے جلسے کا خرچہ اور ہیلی کاپٹر کس نے دیا سب کو معلوم ہے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف اپنی ہی جماعت نے تحریک عدم اعتماد پیش کی،پی ٹی آئی کل تک ہارس ٹریڈنگ کی بات کررہی تھی آج خود ہی علی امین گنڈاپور کے ذریعے خریدوفروخت کر رہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے پانچ وزرا کو برطرف کیا سنا ہے اج وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی ہورہے ہیں کیا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا امریکہ کی سازش ہے۔
واپس کریں