دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا، حکم امتناعی جاری
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین کی درخواست پر آ ج ،جمعہ کو ہائیکورٹ نے یہ حکم امتناعی جاری کیا ہے۔مظفرآباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کیا۔ اس سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے جمعہ کو ووٹنگ کرانے کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔
آزاد کشمیر میں عمران خان کے نامزد وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے ' پی ٹی آئی' کے 25ارکان اسمبلی کی طرف سے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں جمع ہونے پر گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ' پی ٹی آئی' کے سربراہ عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کی جگہ تنویر الیاس کو نئے وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا ہے۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائید کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں نئے وزیر اعظم کے حوالے سے پانچ ارب روپے کا لین دین شامل ہے۔
واپس کریں