دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر میں عدم اعتماد کا سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ اور آگے جائے گا، راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفراباد 15اپریل 2022( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا ء نے اپنے اس وزیراعظم پرکرپشن کے الزامات لگائے جس کی چاپلوسی کرتے نہیں تھکتے تھے اور آخری وقت تک فائلیں دستخط کرواتے رہے ہیں، عدم اعتماد کا یہ سلسلہ یہاں تک نہیں رکے گا بلکہ اورآگے جائے گا، جو آج پارسا بنے پھرتے ہیں ان کے بارے میں راجہ ممتاز حسین راٹھور کا خط موجود ہے جسے اسمبلی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا ئے۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس اوربعد ازاں پریس کانفرنس و میڈیا سے گفتگو میں راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے سخت دلبرداشتہ ہوں ،اگر ایسے حالات رہے تو لوگ ہم پراعتبار کرنا ہی چھوڑ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اسمبلی کی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی لیکن جہاں خلاف آئین و قانون کام ہو رہا ہو اس پر گرفت ضرور کرسکتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اسمبلی کی روایات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں بلکہ یہ انتخابات سے پہلے جمع کئیے گئیے مختلف الخیال لوگوں کا مجموعہ ہے جو زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ پاکستان میں محمد شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں وزیراعظم کا منصب سھنبالا ہے، انہیں ملک کوموجود مختلف چیلینجز سے نکالنا ہے، ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان چیلنجز سے نمتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔اوروہ پاکستان کو سیاسی و معاشی اوراقتصادی استحکام کی طرف کامیابی سے گامزن کریں گے۔

واپس کریں