دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میری پوری پارلیمانی پارٹی برائے فروخت نہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے آزاد کشمیر کا سیاسی نظام بدنام ہو رہا ہے،راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد 16اپریل2022( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے آزادکشمیر کے سیاسی نظام کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اس سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پوری ذمہ داری سے بطور پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اور میری پوری پارلیمانی پارٹی براے فروخت نہیں اور نہ ہی کوئی ہماری قیمت لگا سکتا ہے، سیاسی کارکن کی عزت اور کردار اس کی زندگی بھر کی کمائی ہوتی ہے جس پر کبھی داغ نہیں لگنے دینگے۔
قانون ساز اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کا سیاسی ماحول تمام سیاسی جماعتوں کی بالغ نظری اور جمہوریت پسندی کا مظہر ہے ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ تلخی کا ماحول پیدا نہ ہو اور ہماری روایات قائم رہیں سب کے نظریات اپنی اپنی جگہ مگر اس خطے کی روایات اور ہماری معاشرتی اقدار کے تحفظ کیلئے سب سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو تلخی کا ماحول ہے اور ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی جو کیفیت ہے اس سے پورا ملک پریشان ہے ہم وہ حالات یہاں نہیں لانا چاہتے اس حوالے سے سب پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے، سپیکر قانون ساز اسمبلی کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت قانون ساز اسمبلی کی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی جو صورتحال پیدا ہوئی تھی عدالت نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ کو ایسے کام ہی نہیں کرنے چاہیں کہ عدالتوں کو موقع ملے کہ وہ فیصلے کریں ۔
واپس کریں