دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری فریڈم فائٹرز سے جھڑپ میں مارے جانے والے تین ہندوستانی فوجیوں کی آخری رسومات
No image سرینگر16اپریل2022( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے تین ہندوستانی فوجیوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔یہ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں ہلاک ہوئے تھے۔ہندوستانی فوج نے آج صوبیدار اوم، حوالدار راموتر اور سپاہی پون سنگھ گرجر کو خراج عقیدت پیش کیا، جو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کنی پورہ گائوں کے قریب 14 اپریل کو کشمیری فریڈم فائٹر ز سے ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہو ئے تھے۔ ہندوستانی فوج نے اس موقع پر چار کشمیری حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا۔
واپس کریں