دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جیل میں قید کشمیری صحافی فہد شاہ کے گھر اور میڈیا آفس '' کشمیر والا'' میں چھاپہ اور تلاشی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان حکام نے جیل میں قید کشمیری صحافی فہد شاہ کے گھر اور دفتر پہ چھاپہ مارتے ہوئے وہاں تلاشی لی اور اس دوران وہاں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی ' این آئی اے ' کے اہلکاروں نے سیکورٹی فورسز کے ہمران فہد کے گھرپہ چھاپہ مارتے ہوئے ان کے اہل خانہ ہو ہراساں کیا اورتلاشی لیتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ ' این آئی اے' کے اہلکاروں نے فورسز کے ہمراہ فہد شاہ کے میڈیا آفس '' کشمیر والا'' میں بھی چھاپہ مارا اور وہاں تمام سامان تہس نہس کرتے ہوئے تلاشی لی۔معروف کشمیری صحافی فہد شاہ کو ہندوستانی حکومت نے '' پبلک سیفٹی ایکٹ'' کے تحت گرفتار کر کے جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔ہندوستانی پولیس نے پہلے فہد شاہ کو حکومت مخالف خبروں کی اشاعت کے الزامات میںگرفتار کیا تھا تاہم عدالت سے ضمانت ملنے پر ہندوستانی حکومت نے انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ عائید کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہندوستانی حکومت کسی کو بھی بغیر کسی الزام کے دو سال تک قید میں رکھ سکتی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے کشمیریوں کی آزاد ی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کئی کالے قوانین نافذکر رکھے ہیں۔
فہد شاہ کو کپواڑہ کی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
واپس کریں