دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چار سال قبل اغوا کے مقدمے میں چار افراد کی گرفتاری پر چھوربٹ بلتستان میں بڑا احتجاجی مظاہرہ، علاقہ عوام کے سخت احتجاج پر ان کی رہائی کا فیصلہ
No image گلگت ( کشیر رپورٹ)گلگت بلتستان کے علاقے چھربٹ (چھور بٹ)میںایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں شریک افراد گزشتہ رات پولیس کے چھاپے میں گرفتار چار افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان افراد کو چار سال قبل اغوا کے مقدمے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ،اغوا کے اس مقدمے میں نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا تھا۔ چھربٹ میں اس حوالے سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔گرفتاریوں کے خلاف فرانو، چھوار، تھونگموس، سکسا، کلان، پرتک، پیون، مرچھا، امیر اباد اور حسن اباد کے ہزاروں لوگ رات2 بجے سڑکوں پہ نکل آٸے۔مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ چار سال قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کے ایک مقدمے میں گزشتہ رات کو پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو زیادتی ہے۔علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقہ عوام کے بڑے احتجاجی جلوس اور سخت احتجاج پر گرفتار چاروں افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واپس کریں