دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کی جھیلوں میں پرندوں کا شکار
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) وادی کشمیر میں متعدد جھیلیں پائی جاتی ہیں اور ان جھیلوں میں ہر سال سردیوں اور گرمیوں کے موسم میں لاکھوں کی تعداد میں پرندے آتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پور علاقے میں سب سے بڑی جھیل ولر ، سرینگر کی جھیل ڈل او صفا پور سوناواری کی جھیل مانسبل اس حوالے سے خاص طور پر مشہور ہیں۔ ان جھیلوں میں کئی اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر کی ان جھیلوںمیںان پرندوں کا شکار بھی کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں پرندوں کو ہلاک کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان پرندوں کا شکار کر کے ان کا گوشت مقبوضہ کشمیر آنے والے سیاحوں کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔ جھیلوں میں پرندوں کے شکار میں ہندوستانی فورسز اور ہندوستانی افسران بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پرندوں کے شکار سے بچائو کا محکمہ قائم تو ہے لیکن اس کی کاروائیاں پرندوں کے شکار کو روکنے کے حوالے سے ناکافی ہیں۔

واپس کریں