دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن انتخاب ، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد نے ناظم اعلی تعلقات عامہ، سیکرٹری فائونڈیشن کوپریزائیڈنگ آفیسر مقرر کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)19اپریل 2022 ۔ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر پریس فانڈیشن / سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے آزادجموں و کشمیر پریس فانڈیشن بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئر مین کے انتخاب کے لئے ناظم اعلی تعلقات / سیکرٹری پریس فانڈیشن کوپریزائیڈنگ آفیسر اتعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
دریں اثناء ممبر بورڈ آف گورنرز ضلع نیلم کے لئے محمدحیات اعوان نمائندہ روزنامہ محاسب / اوصاف کو بلامقابلہ ممبر بورڈ آف گورنر زکامیاب قرار دیا ہے۔ مطابقا رپورٹ پریزائیڈنگ آفیسر ضلع نیلم چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر پریس فانڈیشن/ سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزادکے ممبر بورڈ آف گورنرز ضلع نیلم کے ضمنی الیکشن کے لیے جاری شدہ شیڈول مورخہ05 اپریل 2022کے مطابق محمد حیات اعوان نمائندہ محاسب /اوصاف کی جانب سے کاغذات نامزدگی 11 اپریل 2022 جمع کروائے گے جن کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس بنا پر امیدوار محمد حیات اعوان بلا مقابلہ ممبر بورڈ آف گورنرز ضلع نیلم کامیاب قرار پائے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واپس کریں