دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس
No image روم ( مانیٹرنگ رپورٹ)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے. ویٹیکن سٹی میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر منایا گیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے اور مسلمانوں کو مسجد اقصی میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ پوپ فرانسس نے مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصی میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس دوران پوپ فرانسس نے مشرق وسطی میں امن کے لیے دعا بھی کی بطور خاص اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے صبح فجر کی نماز کے وقت مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصی پر چھاپہ مارنے کی کاروائی کی۔ اس دوران نمازیوں پر تشدد بھی کیا گیا، جس میں 19 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیے۔ دو روز قبل بھی مسجد میں چھاپے میں سو سے زیادہ نمازی زخمی ہوئے اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
واپس کریں