دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، بارہمولہ میں 24گھنٹے سے زائد وقت جاری جھڑپ میں4کشمیری فریڈم فائٹرز شہید، 5ہندوستانی فوجی زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ علاقے کے ایک گائوں میں جمعرات کی صبح سے ہندوستانی فوج اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان چوبیس گھنٹے سے زائد وقت جاری جھڑپ میں چار فریڈم فائٹرز شہید ہو گئے، جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے ایک افسر سمیت پانچ فوجی زخمی ہوئے۔بارہمولہ کے مالوہ علاقے میں ہندوستانی فوج کے ساتھ یہ جھڑپ ہوئی۔ہندوستانی فوج کا دعوی ہے کہ جھڑپ میںیوسف کانتر نامی مجاہد کمانڈر بھی شامل ہے جو ہندوستانی فورسز پر متعدد حملوں میں شامل تھا۔یوسف کانتر مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کو مطلوب 10ٹاپ مجاہدین میں شامل تھا۔
واپس کریں