دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر بائیدن کی پارٹی کی رکن کانگریس الہان عمر کی چکوٹھی میں کمان پل پہ کھڑے ہو کر جذباتی اندازمیں مقبوضہ کشمیر کی طرف دیکھنے کی وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گئی
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان چکوٹھی میں سیز فائر لائین( لائین آف کنٹرول) پر واقع کمان پل پر آزاد کشمیر کی طرف پل کے شروع پر لوہے کا گیٹ نصب کیا گیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کی پارٹی کی امریکی رکن کانگریس الہان عمر گزشتہ روز لائین آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کمان پل پر گئیں اور انہوں نے لوہے کے اس گیٹ پہ کھڑے ہو کر مقبوضہ کشمیر جانے والے اس راستے کو کچھ دیر دیکھا جہاں سے منقسم کشمیری خاندانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ چند سال سے بند کر رکھا ہے۔امریکی رکن کانگریس الہانن عمر کی کمان پل کے شروع میں گیٹ کو پکڑ کر مقبوضہ کشمیر کو جذباتی انداز میں دیکھنے کی وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گئی، لوگوں نے صدر بائیڈن کی پارٹی کی امریکی رکن کانگریس کے اس عمل کو بہت پسند کیا۔
واپس کریں